News Ticker

Menu

Alamgiri Korma By Chef Gulzar Hussain

Alamgiri Korma

Alamgiri Korma

By Chef Gulzar Hussain


اجزاء:
گوشت(بیف) بون لیس (آدھا کلو)
دہی ( آدھا کلو)
پیاز ( دو عدد کٹی ہوئی)
گھی (ایک کپ)
 گرم مصالحہ ( آدھا کپ)
دھنیا ( ایک چمچ پسا ہوا)
ہلدی (ایک چمچ پسی ہوئی)
زیرہ (آدھا چمچ پسا ہوا)
(لال مرچ (دو چمچ پسی ہوئی)
ادرک لہسن کا پیسٹ (دو کھانے چمچ)
نمک ( حسبِ ذائقہ)
بادام، پستہ اور کاجو ( آدھا کپ)

ترکیب: عالمگیری قورمہ 

سب سے پہلے بادام، پستہ اور کاجو کو ابال کر ان کے چھلکے اتار یں۔
پھر پین میں گھی گرم کرکے پیاز کو براون کرکے نکال لیں۔ اور پیس کر ایک پاو دہی میں شامل کرکے مکس کریں ۔
اس کے بعد تیل میں ثابت گرم مصالحہ شامل کرکے کڑکڑا لیں۔
اور اس میں ادرک، لہسن کا پیسٹ شامل کرکے بھون لیں۔
پھر اس میں گوشت ڈال کر تیز آنچ پر بھونیں۔
اورپھر اس میں دہی، پسی ہوئی لال مرچ، پسا ہوا دھنیا، پساہوا زیرہ، ہلدی اور نمک ڈال کر پکائیں۔
پھراس کے بعد پانی شامل کرکے ڈھک کر اتنا پکائیں کہ گوشت اچھی طر ح گل جائے۔
اورجب قورمہ آئل چھوڑنے لگے  تو ایک پین میں بادام، پستے اور کاجو کو گھی کے ساتھ فرائی کریں۔
پھر قورمہ میں شامل کرکے مکس کرلیں 

Sidra Khan

I'm Sidra khan. I like to share Recipe, Books and write SEO articles.www.sidrakhan.info

No Comment to " Alamgiri Korma By Chef Gulzar Hussain "

  • To add an Emoticons Show Icons